ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے چار اعزازات اپنے نام کر لیے
کراچی(بزنس ڈیسک)ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے مالی سال 2025-26 کے دوران اپنی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں کراچی کے میریٹ ہوٹل میں منعقدہ سِسکو پارٹنر ایوارڈز کی تقریب میں چار اعزازات حاصل کیے ہیں۔
ان اعزازات میں پارٹنر آف دی ایئر، کمرشل پارٹنر آف دی ایئر، کسٹمر ایکسپیرینس پارٹنر آف دی ایئر اور ایکسیلئنس اِن ایکشن ایوارڈ شامل ہیں۔ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کی جانب سے یہ اعزازات ڈی ڈبلیو پی گروپ کے ڈائریکٹر طحہٰ محمد نسیم، نیشنل منیجر نیٹ ورکس وسیم شر اور ریجنل منیجر نیٹ ورکس عدنان سلیم نے وصول کیے ۔ یہ اعزازات سِسکو کے ساتھ کمپنی کی مجموعی شراکت داری، تجارتی کارکردگی، صارفین کے تجربے اور خدمات کی فراہمی سمیت مختلف شعبوں میں کامیابیوں کا اعتراف ہیں۔ یہ کامیابی کمپنی کی سیلز، تکنیکی اور سروس ٹیموں کی مسلسل محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور عملی نتائج کے حصول کے عزم کی عکاس ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments