چاندی سستی، تولہ سونا437836روپے پر مستحکم
ڈالر کا انٹربینک ریٹ3پیسے کی کمی سے 276.92روپے کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ چاندی کے نرخ گرگئے ۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطاب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4,153 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 75 ہزار373 روپے پر برقرار رہی ۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 212 روپے کی کمی سے 6148 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 276.92روپے کاہوگیا۔یادر ہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 276.92روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments