کراچی پورٹ پر116,660میٹرک ٹن کارگو ہینڈلنگ
کراچی( بزنس رپورٹر) کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 15 اکتوبر کو مجموعی طور پر 116,660 میٹرک ٹن مال برداری کی جس میں 74,501 ٹن درآمدات اور 42,159 ٹن برآمدات شامل ہیں۔
دوسری جانب مجموعی مال برداری میں 78,651 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 21,429 ٹن بلک کارگو اور 5,884 ٹن سیمنٹ کے علاوہ دیگر خشک اور مائع کارگو بھی شامل تھا، تاہم مذکورہ مدت کے دوران 21 جہاز برتھ پر موجود رہے ،نو جہاز بندرگاہ سے روانہ ہوئے ، جبکہ پانچ جہاز بیرونی حدودِ بندرگاہ پر موجود تھے ۔ واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار کنٹینرائزڈ، خشک بلک اور مائع کارگو کی ہینڈلنگ میں بندرگاہ کی مسلسل عملی سرگرمیوں کی عکاسی کرتے ہیں ،اسکے علاوہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی بندرگاہ پر 19 جہازوں کی آمد اور چار جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments