سیمنٹ کی صنعت میں بہتری، مجموعی ترسیلات میں 3.9 فیصد اضافہ
کراچی(این این آئی)ملک میں سیمنٹ کی صنعت کی کارکردگی میں بہتری دیکھی گئی اور مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی ترسیلات میں سالانہ بنیادوں پر 3.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں سیمنٹ کی مجموعی ترسیلات 6 فیصد اضافے سے 46 لاکھ 20 ہزار ٹن ہوگئیں جبکہ مقامی فروخت میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا۔پہلی سہ ماہی کے دوران مقامی ترسیلات 7.8 فیصد بڑھ کر ایک کروڑ 8 لاکھ 50 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں، تاہم مقامی فروخت میں اضافے کے باوجود سیمنٹ کی برآمدات 11.4 فیصد کمی سے 23 لاکھ ٹن رہ گئیں۔رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں شمالی علاقوں سے سیمنٹ کی برآمدات نہیں ہوئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments