مرکنٹائل ایکسچینج میں 37.570 ارب روپے کے سودے
سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا، مالیت20.659 ارب روپے رہی
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 37.570 ارب روپے رہی، جبکہ مجموعی طور پر 129,643 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (20.659 ارب روپے) میں ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد خام تیل (3.148 ارب روپے)، کرنسی معاہدوں (2.903 ارب روپے)، تانبہ (2.382 ارب روپے)، نیسڈیک 100 (2.374 ارب روپے)، چاندی (2.349 ارب روپے)، ایس اینڈ پی 500 (1.311 ارب روپے)، برینٹ خام تیل (709.120 ملین روپے)، جاپان ایکویٹی 225 (483.523 ملین روپے)، پلاٹینم (357.820 ملین روپے)، قدرتی گیس (272.744 ملین روپے)، ڈاؤ جونز (217.907 ملین روپے) اور ایلومینیم (67.683 ملین روپے ) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments