اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس 26 اکتوبر کو ہوگا

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس 26 اکتوبر کو ہوگا

61 فیصد شرکاء کی شرح سود بڑھنے ، 39 فیصد کی برقرار رہنے کی پیشگوئی

کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو ہوگا جس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال، مہنگائی، مالیاتی حالات اور شرح سود کے آئندہ لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 26 اکتوبر کو پریس کانفرنس کے ذریعے کرے گا۔مارکیٹ سروے کے مطابق 61 فیصد شرکاء نے آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود بڑھنے کی توقع ظاہر کی ،جبکہ 39 فیصد شرکاء کا خیال ہے کہ اسٹیٹ بینک موجودہ شرح سود برقرار رکھے گا۔

سروے میں 54 فیصد مارکیٹ شرکاء نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی جبکہ 7 فیصد شرکاء نے شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 14 ستمبر کو ہونے والے مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود 11.5 فیصد کی سطح پر برقرار رکھی تھی۔ اب مارکیٹ کی نظریں 26اکتوبر کو ہونے والے نئی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس پر مرکوز ہیں جہاں شرح سود کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...