چاندی کے نرخ میں کمی،تولہ سونا 425536روپے پر مستحکم

چاندی کے نرخ میں کمی،تولہ سونا 425536روپے پر مستحکم

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ چاندی کے نرخ گرگئے ۔ادھر ڈالر مزید سستاہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4031 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 536 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 64 ہزار914 روپے پر برقرار رہی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 86 روپے کی کمی سے 5768 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 276.76 روپے پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...