سونیری بینک کا بعد از ٹیکس منافع 2.941ارب ریکارڈ

سونیری بینک کا بعد از ٹیکس منافع 2.941ارب ریکارڈ

فی حصص آمدنی 2.6680روپے رہی،ڈپازٹس 736.484بلین ہوگئے

کراچی(بزنس ڈیسک)سونیری بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 26 اکتوبر 2026 کو کراچی میں منعقدہ اپنے 218ویں اجلاس میں 30 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو ماہ کی مدت کیلئے بینک کے مالیاتی گوشواروں کی منظوری دے دی۔بین الاقوامی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے ، مسلسل جغرافیائی و سیاسی کشیدگی اور ملک میں توانائی کے نرخوں میں ردوبدل کے باعث پیدا ہونے والی مشکل معاشی صورتِ حال کے باوجود تمام شعبوں میں بینک کی مستحکم کارکردگی اس کی عملی مضبوطی اور مختلف چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت ظاہر کرتی ہے ۔بینک نے 30 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والی مدت کیلئے منافع قبل از ٹیکس6.027بلین روپے اور منافع بعد از ٹیکس 2.941 بلین روپے حاصل کیا ۔ فی حصص آمدنی گزشتہ مدت کے 2.9968روپے فی حصص کے مقابلے میں 2.6680 روپے فی حصص ریکارڈ کی گئی۔شرحِ سود کے ناموافق حالات کے باوجود، بینک نے اپنی مجموعی آمدنی مستحکم رکھی۔منافع کی شرح میں کمی کے باعث خالص سودی آمدنی گزشتہ مدت کے مقابلے میں مدت بہ مدت16.46 فیصد ، یعنی3.454بلین روپے کم ہوئی۔بینک کاسرمایہ کاری پورٹ فولیو مدت کے اختتام تک بڑھ کر517.819 بلین روپے ہوگیا جو گزشتہ سال کے 479.247 بلین روپے کے مقابلے میں8.05فیصد اضافہ ہے ۔اس مدت کے دوران سرمایہ کاری کی اوسط مالیت بھی بڑھ کر505.890 بلین روپے ہوگئی جبکہ گزشتہ مدت میں یہ474.464بلین روپے تھی ۔تاہم،سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدنی کم ہو کر 42.893بلین روپے رہ گئی، جو گزشتہ مدت میں46.189بلین روپے تھی۔ اس کمی کی بنیادی وجہ خالص سرمایہ کاری منافع کی شرح میں کمی تھی، جو موجودہ مدت میں اوسطاً 11.34فیصد رہی، جبکہ گزشتہ سال یہ 13.02فیصد تھی۔مدت کے اختتام پر بینک کے ڈپازٹس 736.484بلین روپے رہے ، جو 2025 کے اختتام پر 689.106بلین روپے کے مقابلے میں6.88فیصد کا مناسب اضافہ ہے ۔ اوسط ڈپازٹس کے حجم میں بھی نمایاں اضافہ ہوا،ا ور گزشتہ مدت کے مقابلے میں یہ86.736بلین روپے بڑھ گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...