ٹڈاپ، نیوٹیک اور بی آر ایس پی کے درمیان اشتراکِ عمل مضبوط بنانے پر اتفاق
کوئٹہ(بزنس ڈیسک)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)کے زیرِ اہتمام کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں نیوٹیککے چیئرمین انجینئر قمر الاسلام راجہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک ڈاکٹر نادیہ کریم شاہ، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) کے چیئرمین انور سلیم کاسی، چیف ایگزیکٹو آفیسر بی آر ایس پی ڈاکٹر طاہر رشید، سیکریٹری محکمہ بہبودِ آبادی حکومتِ بلوچستان ظفر بلیڈی اور سیکریٹری ٹی ڈی اے پی شیریار تاج نے شرکت کی۔اجلاس میں برآمدات پر مبنی معاشی سرگرمیوں کے فروغ، تربیتی پروگراموں، انٹرن شپ، کاروباری مواقع کی فراہمی اور منڈیوں تک رسائی کیلئے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments