مرکنٹائل ایکسچینج میں35.674ارب کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں35.674ارب کے سودے

سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا،مالیت 22ارب روپے رہی

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 35.674 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 142,246 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (22.125 ارب )میں ہوا جس کے بعد کرنسی معاہدوں (3.052 ارب  )، خام تیل (2.749 ارب  )، نیسڈیک 100 (2.643 ارب روپے )، چاندی (2.517 ارب روپے )، تانبہ (906.473 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (665.739 ملین روپے )، برینٹ خام تیل (359.574 ملین روپے )، پلاٹینم (128.729 ملین روپے )، قدرتی گیس (125.017 ملین روپے )، پیلیڈیم (80.424 ملین روپے )، ڈاؤ جونز (28.872 ملین روپے ) اور ایلومینم (11.494 ملین روپے ) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 62 لاٹس کا کاروبار ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...