سعودیہ کا حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران عالمی بحری تجارت اور توانائی کی فراہمی کو لاحق خطرات کی مذمت کی گئی۔

سعودی ولی عہد کی زیرصدارت اجلاس میں بحری راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

کابینہ نے خلیج تعاون کونسل اور جی 20 کے ساتھ علاقائی استحکام کے لئے جاری سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا اور واضح کیا کہ سعودی عرب کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...