سندھ میں گندم کی قیمت 5 ہزار سے کم کر کے 4500 روپے فی من مقرر
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں گندم کی قیمت 5 ہزار سے کم کر کے 4500 روپے فی من مقرر کر دی گئی۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے گندم کی قیمت کم ہونے سے آٹے کی قیمت میں بھی 17 روپے فی کلو کمی ہوگی، سینئر وزیر سندھ سیاسی حریفوں پر بھی برس پڑے کہتے ہیں ہر سیاسی جماعت کو جلسہ کرنے کیلئے سرکار سے اجازت لینی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کان کھول کر سن لے شارع فیصل پر جلسے کی اجازت نہیں دیں گے، اب وہ وقت نہیں جو ایم کیو ایم ماضی میں کرتی رہی، حکومت بلیک میل نہیں ہوگی، حکومت بانی متحدہ کے سکرو ٹھیک کر سکتی ہے تو ایم کیو ایم کیا چیز ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ متحدہ کو دوبارہ 12 مئی نہیں کرنے دیں گے، خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال چور دروازے سے آئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments