امریکی ووٹرز کا فیصلہ واشنگٹن کی سیاسی بساط پر نئے امکانات روشن کرے گا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں وسط مدتی انتخابات کو ملکی سیاست کیلئے اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ووٹرز کا فیصلہ واشنگٹن کی سیاسی بساط پر نئے امکانات روشن کرے گا۔

انتخابی نتائج سے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں سیاسی جماعتوں کی پوزیشن واضح ہوگی، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آئندہ 2 سالہ سیاسی حکمت عملی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

انتخابی مہم کے دوران مہنگائی، ملکی معیشت، امیگریشن اور خارجہ پالیسی جیسے معاملات مرکزی اہمیت کے حامل رہے، دونوں بڑی جماعتوں نے ان موضوعات پر اپنے مؤقف کے ذریعے ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

وسط مدتی انتخابات کے نتائج یہ طے کریں گے کہ کانگریس میں ری پبلکنز اپنی اکثریت برقرار رکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا ڈیموکریٹس کو قانون سازی میں زیادہ اثر و رسوخ حاصل ہوتا ہے۔

کانگریس میں اکثریت تبدیل ہونے کی صورت میں صدر ٹرمپ کو قانون سازی اور حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کے حوالے سے نئے سیاسی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی انتخابات پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں، کیونکہ ان کے نتائج نہ صرف واشنگٹن کے سیاسی مستقبل بلکہ امریکی داخلی اور خارجہ پالیسی کی آئندہ سمت کیلئے بھی اہم سمجھے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...