پاکستانی فائٹر ملیحہ علی کی عالمی ایم ایم اے چیمپئن شپ میں بڑی کامیابی
تبلیسی: (ویب ڈیسک) پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر ملیحہ علی نے عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے روس کی نامور فائٹر ویرونیکا ڈروزڈووا کو شکست دے دی۔
جارجیا کے شہر تبلیسی میں منعقدہ آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں ملیحہ علی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
ملیحہ علی نے مقابلے کے دوران شاندار اسٹرائیکنگ اور غیر معمولی تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کیا، جبکہ حریف کے خلاف مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے اپنی برتری برقرار رکھی۔
پاکستانی فائٹر نے کیج میں بہترین کنٹرول اور مضبوط دفاعی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا، جس کے باعث وہ روسی حریف پر غالب رہیں۔
ویرونیکا ڈروزڈووا کو روس کی ابھرتی ہوئی مضبوط ایم ایم اے فائٹرز میں شمار کیا جاتا ہے، وہ دو مرتبہ یورپی چیمپئن بھی رہ چکی ہیں۔
عالمی چیمپئن شپ میں ایسی تجربہ کار روسی فائٹر کو شکست دینا ملیحہ علی کے لیے اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
ملیحہ علی کی اس کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستان کی ایم ایم اے صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments