ایران پر حملے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا فی الحال ایران پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں، تاہم ضرورت پڑی تو امریکی فوج ہر قسم کی کارروائی کیلئے مکمل تیار ہے، تہران کے معاملے پر امریکا کی پوزیشن مضبوط ہے اور بظاہر واشنگٹن کو وہ سب کچھ مل رہا ہے جو وہ چاہتا ہے۔
برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف فوری حملے کا کوئی ارادہ نہیں اور ممکن ہے کہ حملے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے، امریکا کی فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی نے تہران کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے، جنگ سے پہلے کے مقابلے میں اب آبنائے ہرمز سے زیادہ تیل گزر رہا ہے۔
امریکی صدر نے بتایا کہ ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں جن میں افزودہ یورینیم کے ذخیرے کا معاملہ بھی زیر بحث ہے، امریکا ایران سے بات چیت کر رہا ہے اور اب دیکھنا ہے کہ معاملات آگے کس سمت جاتے ہیں۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اگر حالات نے تقاضا کیا تو امریکا ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا، تاہم فی الحال سفارتی رابطوں کے ذریعے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments