گھریلو الیکٹریکل مصنوعات پر ٹیکس اسٹیمپ لازمی قرار

گھریلو الیکٹریکل مصنوعات پر ٹیکس اسٹیمپ لازمی قرار

ٹیکس اسٹیمپ کے بغیر درآمدی سامان کی کسٹمز کلیئرنس نہیں ہوگی،ایف بی آر

کراچی(بزنس رپورٹر)ایف بی آرنے سیلز ٹیکس رولز میں ترمیم کرتے ہوئے گھریلو الیکٹریکل سامان سمیت متعدد نئی مصنوعات کو ٹیکس اسٹیمپ اور ٹریک اینڈ ٹریس نظام میں شامل کرلیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایئرکنڈیشنر، فریج، فریزر، واشنگ مشین، ٹیلی ویژن اور اسٹوریج بیٹریوں پر ٹیکس اسٹیمپ لگانا لازمی ہوگا جبکہ درآمدی مصنوعات پر بھی ان قواعد کا اطلاق ہوگا۔ ٹیکس اسٹیمپ لگانے اور اسے فعال کرنے کا عمل کسٹمز کلیئرنس سے قبل مکمل کرنا ہوگا، بصورت دیگر متعلقہ سامان کو کسٹمز کلیئرنس نہیں مل سکے گی۔

نئی ترامیم کے تحت ریٹیل اور آٹو کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی اسٹوریج بیٹریاں بھی ٹیکس اسٹیمپ کے دائرہ کار میں شامل ہوں گی، تاہم بیٹریوں کے پرزہ جات پر ان قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملکیتی اداروں (اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز)کو بھی نئے قواعد میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ٹیکس اسٹیمپ مصنوعات اور ان کی پیکنگ دونوں پر لگانا ہوگاجبکہ ہر لائسنس صرف ایک مخصوص پروڈکٹ کی ٹریکنگ کے لیے قابل استعمال ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...