سونا1500روپے سستا،ڈالر کی قدرمزید گرگئی
تولہ سونا 4لاکھ 30ہزار836،دس گرام 3لاکھ 69ہزار 372کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کے نرخ مستحکم رہے ۔ادھر ڈالر مزید سستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کی کمی سے 4083 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار836 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 372 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 5723 روپے پر مستحکم رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 276.65 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعہ کومقامی کرنسی 276.66 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments