لڑکی نے دو ماہ تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت میں ایک منفرد مقابلے کے دوران مسلسل دو ماہ تک نیند کا معمول برقرار رکھنے والی لڑکی نے 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا انعام اپنے نام کرلیا۔
مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی جینیا چیٹرجی کو نقد رقم کے ساتھ سیاحتی دورے کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔ گھریلو استعمال کی اشیا بنانے والی کمپنی نے دو ماہ پر مشتمل اس مقابلے کا انعقاد کیا تھا، شرکاء کے لیے ضروری تھا کہ وہ باقاعدگی سے سونے کا معمول برقرار رکھیں اور ہر ہفتے منعقد ہونے والی دلچسپ سرگرمیوں میں حصہ لیں شرکاء کو کئی غیر معمولی ٹاسک بھی دئیے گئے ۔ انہیں فلموں کے مشہور مناظر نیند کے انداز میں دوبارہ پیش کرنے ، ایک ہفتے تک اپنی نیند کی عادات کا جائزہ لینے اور عام گفتگو کے دوران کسی کو بتائے بغیر 10 مرتبہ ‘کمبل’ یا ‘تکیے ’ کے الفاظ استعمال کرنے جیسے چیلنجز مکمل کرنا تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments