معاشی ترقی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنا ضروری ہے ، ظفر مسعود

معاشی ترقی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنا ضروری ہے ، ظفر مسعود

ویلفیئر جی ڈی پی فریم ورک میں معیارِ زندگی میں بہتری کو جانچا جائے گا

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنا ضروری ہے،ویلفیئر جی ڈی پی فریم ورک میں خاندانوں کے معیار زندگی میں بہتری کا جانچاجائیگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان بینکس ایسوسی کے اعلی سطح وفد کی کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر پی بی اے کے چیف ایگزیکٹو اور سیکریٹری منیر کمال، چیف آپریٹنگ آفیسر نجیب الرحمان، کاپوریٹ افیئرز، میڈیا اور مارکیٹنگ ہیڈ حفصہ خطیب بھی موجود تھے ۔ ظفر مسعود کو کراچی پریس کلب سیکریٹری اسلم خان نے استقبال کیا۔ سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی، کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس کے صدر راجہ کامران، سیکریٹری کاشف منیر کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ظفر مسعود کا کہنا تھا کہ جب ہم جی ڈی پی کی بات کرتے ہیں تو وہ ایک اکانومی کے حجم کی بات کرتے ہیں، اس کی سائز کی بات کرتی ہے ، مگر وہ یہ نہیں بتاتے کہ اس کا فائدہ کس سطح تک پہنچ رہا ہے ۔ میں نے ایک نیا فریم ورک ترتیب دیا ہے جس کو ویلفیئر جی ڈی پی کا نام دیا ہے ، اس میں یہ دیکھا جائے گا کہ جی ڈی پی کے بڑھنے سے ایک خاندان کی زندگی کس قدر بہتر ہوئی ہے کیونکہ جب تک ایک عام آدمی کو فائدہ نہیں پہنچے گا معاشی ترقی بے معنی ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ بینکاری صنعت کی موجودہ قیادت نے اس بات کو محسوس کرلیا اور انہوں نے اس سمت میں کام کرنا شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت کا بڑا حصہ ہے دستاویزی نہیں ، غیر دستاویزی ہونے کی وجہ سے بینکوں کیلئے ان کو دیکھنا مشکل ہے ، اگر لوگ ٹیکس نہیں دینگے اور خود کو دستاویزی نہیں کریں گے تو بینکس جو کہ کھاتیداروں کے امانتدار ہیں وہ مجبورا حکومت کو پیسہ دیں گے اور کم آمدنی والے طبقات تک فنانسنگ کی سہولت نہیں پہنچ سکے گی۔

اس حوالے سے میری تیسری تھیوری ہے جس کو چارٹر آف سوسائٹی کہہ سکتے ہیں، جب تک ایک آدمی کا چارٹر نہیں ہوگا تب تک بات نہیں بنے گی اور اصلاحات کی بنیاد کمزور رہے گی۔ اس حوالے سے بینکاری صنعت نے گزشتہ چند سال میں بہت پیشرفت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب آنا میرے لئے ایسا ہی ہے جیسا کہ میں گھر آیا ہوں۔ میں اپنے نانا سید محمد تقی کے ساتھ پریس کلب آتا تھا، یہاں سے بڑی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں۔ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو اور سیکریٹری اور سابق بینکار منیر کمال نے کہا کہ پاکستان کو سب سے بڑا مسئلہ زرمبادلہ ذخائر کی کمی کا ہے ۔ جس کی وجہ سے پاکستان کو بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے ۔ پاکستان کی نہ تو ایکسپورٹس بڑھ رہی ہیں اور نہ ہی غیر ملکی سرمایہ کاری بڑے پیمانے پر آرہی ہے ۔ اس حوالے سے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات تیزی سے بڑھ رہی ہیںاور یہ 41 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں۔ آپ ترسیلات زر کی اہمیت کو سمجھ سکتے ہیں اور اس کو سپورٹ کرنا بہت اہم ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...