اسٹاک ایکسچینج:6سطح عبور،488ارب روپے منافع
5448پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس179335پربند ہوا امریکا ایران کشیدگی کم ، خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ تیزی کی وجہ قرار
کراچی(بزنس رپورٹر)امریکا ایران کشیدگی میں مسلسل کمی اور خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو زبردست تیزی رہی،اس دوران 100انڈیکس کی 1لاکھ 74ہزار، 1لاکھ 75ہزار، 1لاکھ 76ہزار، 1لاکھ 77ہزار، 1لاکھ 78ہزار اور 1لاکھ 79ہزار پوائنٹس چھ سطح بھی عبور ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 72.45فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 4کھرب 88ارب سے زائد کا اضافہ ہوا، تازہ سرمایہ کاری سے کاروبار کے آغاز سے اختتام تک تیزی رہی جس سے ایک موقع پر 5ہزار 537پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں اپ سائیڈ پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 5448.56 پوائنٹس کے اضافے سے 179335.24پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 1643پوائنٹس کے اضافے سے 52405پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 2816.27پوائنٹس کے اضافے سے 107010.17پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 7939.70پوائنٹس کے اضافے سے 256583.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم پیر کی نسبت 34.29 فیصد کم رہا۔گزشتہ روز 97کروڑ 24 لاکھ 32ہزار 676 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر501 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 363 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 107 میں کمی اور 31 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments