سکاٹ لینڈ کا افغانستان کیساتھ دو طرفہ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ
افغان لیگ میں سکاٹش پلیئرز کی شرکت کو افغان حکومت کی حمایت نہ سمجھا جائے
ڈبلن (سپورٹس ڈیسک)کرکٹ سکاٹ لینڈ نے افغانستان کے ساتھ کرکٹ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ سکاٹ لینڈ آئی سی سی مقابلوں میں افغان ٹیم کے ساتھ شرکت جاری رکھے گا۔کرکٹ سکاٹ لینڈ نے کہا ہے کہ آئی سی سی میچز میں شرکت افغانستان کی موجودہ حکومت یا اس کی پالیسیوں کی حمایت تصور نہیں کیا جانا چاہیے ۔کرکٹ سکاٹ لینڈ کے مطابق افغانستان میں خواتین کرکٹ اور انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری تک دو طرفہ کرکٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کرکٹ سکاٹ لینڈ کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی ایسی تین ملکی سیریز میں بھی شرکت نہیں کریں گے جس میں افغان ٹیم ہوگی اور افغان ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کیمپس، پریکٹس میچز یا وارم اپ مقابلوں میں بھی شرکت نہیں کی جائے گی۔کرکٹ سکاٹ لینڈ نے کہا کہ افغانستان پریمیئر لیگ میں سکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کی شرکت کو افغان حکومت یا اس کی پالیسیوں کی حمایت نہ سمجھا جائے گا، افغان کرکٹ بورڈ نے جولائی میں آئرلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل ٹریننگ کی سہولیات دینے کی درخواست کی تھی۔جولائی میں افغان کرکٹ بورڈ کی ٹریننگ کی درخواست مسترد کردی گئی تھی، افغانستان کے حوالے سے فیصلے اے سی بی کے رابطوں کے بعد کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments