شادی نہ ہونے پر پیسے واپس،ڈیٹنگ ایپ کی انوکھی پیشکش

شادی نہ ہونے پر پیسے واپس،ڈیٹنگ ایپ کی انوکھی پیشکش

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک ڈیٹنگ ایپ نے شادی کے خواہشمند افراد کے لیے ایسی منفرد پیشکش متعارف کرائی ہے جس نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی۔

‘لیانگپائی اے آئی’ نامی ایپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر صارف تین سال کے اندر شادی نہیں کر پاتا تو اسے ادا کی گئی فیس واپس کر دی جائے گی۔اس ایپ کی سالانہ ممبرشپ فیس 2 ہزار چینی یوآن ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عام ڈیٹنگ ایپس کے برعکس اس میں صارف کو ایک وقت میں صرف ایک شخص سے رابطے کی سہولت دی جاتی ہے ، تاکہ دونوں ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔صارف کو ابتدا میں مصنوعی ذہانت سے 20 منٹ گفتگو کرنا ہوتی ہے جس میں تعلیم، ملازمت، دلچسپیوں، شخصیت اور شریکِ حیات سے توقعات کی معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...