بھارتی اداکار پون کلیان کی اہلیہ کا شادی کے 13سال بعد طلاق کا اعلان
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار اور آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان اور ان کی اہلیہ اینا کونیڈیلا نے شادی کے 13 سال بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے ۔
دونوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ باہمی رضامندی اور ایک دوسرے کے احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے ۔پون کلیان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ رات جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں دونوں نے اپنے اس فیصلے کی تصدیق کی۔انہوں نے واضح کیا کہ ازدواجی رشتہ ختم ہونے کے باوجود وہ اچھے دوست رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments