انسان ہمیشہ19سال کا نظر نہیں آ سکتا:کرینہ کپور
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ میں بوٹوکس اور کاسمیٹک سرجری کے سخت خلاف ہوں۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا ہے کہ انسان ہمیشہ 19 سال کا نظر نہیں آ سکتا، اس لیے ظاہری خوبصورتی کے بجائے اپنی صحت اور قدرتی شخصیت برقرار رکھنے پر توجہ دینی چاہیے ۔ کرینہ کپور نے حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ میں اپنی صلاحیتوں، صحت اور ذہنی و جسمانی تندرستی کو برقرار رکھنے کے لیے قدرتی طریقوں کو ترجیح دیتی ہوں ، میں صحت مند رہنا، اچھا محسوس کرنا اور قدرتی طریقۂ علاج اختیار کرنے کے حق میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنی صلاحیتوں کو برقرار رکھنا بھی خود کو محفوظ رکھنے کا ایک حصہ ہے ، یہی میرا اصل ہتھیار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments