شوبز انڈسٹری میں نظامی سطح پر نسلی امتیاز موجود :امبیکا موڈ
لندن (این این آئی) برطانوی اداکارہ امبیکا موڈ نے کہا ہے کہ فلم اور ٹیلی ویژن کی صنعت میں جنوبی ایشیائی اداکاروں کو اب بھی نسلی امتیاز اور عدم مساوات کا سامنا ہے۔
جبکہ ان کے لیے کامیابی کی راہ میں حائل رکاوٹیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 31 سالہ اداکارہ نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں نظامی سطح پر نسلی امتیاز موجود ہے اور جنوبی ایشیائی فنکاروں کے لیے نمایاں مقام حاصل کرنا آسان نہیں۔ ان کے مطابق اداکاری کے شعبے میں مواقع اور ترقی کے معاملے میں تمام فنکاروں کو یکساں سہولتیں حاصل نہیں ہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسے کردار قبول نہیں کرتیں جو صرف نمائشی ہوں یا جنوبی ایشیائی خواتین کو روایتی اور محدود انداز میں پیش کرتے ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments