حنا الطاف دورانِ پرواز مسلسل گھورنے والے مسافر پر برس پڑیں
کراچی (آئی این پی)اداکارہ حنا الطاف نے دورانِ پرواز ایک مسافر کے نامناسب رویے پر تنقید کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی۔
اداکارہ نے بتایا کہ طیارے میں ان کے قریب بیٹھا ایک شخص انہیں مسلسل گھور رہا تھا ،ویڈیو بنا ئی تو اس نے کچھ دیر کیلئے چہرہ چھپایا لیکن پھر دوبارہ گھورنا شروع کر دیا۔حنا الطاف نے مسافر کے رویے کو بے شرمانہ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی۔اداکارہ نے طیارے میں بیٹھے تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ سادہ لباس، چشمہ اور فیس ماسک پہنے نظر آئیں۔ انہوں نے سوال کیا، کیا میرے لباس میں کوئی خرابی تھی؟ بالکل نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments