انڈونیشیا میں بچوں کی اژدھے کیساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل
جکارتہ(نیٹ نیوز)انڈونیشیا میں بچوں نے اژدھے کو کھیل بنالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیران اور خوف میں مبتلا کردیا ہے ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو انڈونیشیا کی ہے جہاں بچوں کو ایک لمبا اور موٹا اژدھا نظر آیا لیکن انہوں نے اس سے ڈرنے کی بجائے اسے کھیل بنالیا۔سوشل میڈیارپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین بچے اژدھے کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور تینوں بچے کبھی اس کے اوپر چڑھتے تو کبھی اس پر بیٹھ کر اس پر پھسل رہے ہیں۔ویڈیو میں بچوں کے گھر والوں کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں جو بچوں کی ویڈیو بنا رہے ہیںسوشل میڈیارپورٹ کے مطابق اور ان کے ساتھ ہنسی مذاق کررہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments