ایسا انوکھا گھر جو کسی لٹو کی طرح گھوم سکتا ہے
بوسنیا(نیٹ نیوز)یورپی ملک بوسنیا کے علاقے سرباتس میں ایسا گھر موجود ہے جو 360 ڈگری میں گھومتا رہتا ہے ۔یہ گھر 2021 میں تعمیر ہوا تھا جسے ووجن کیوسک نامی فرد نے اپنی بیوی کے لیے تعمیر کیا تھا۔
جب ووجن کیوسک کی شادی ہوئی تھی تو گھر کی نشست گاہ کا رخ سڑک کی جانب نہیں رہا اور ان کی اہلیہ اکثر شکایت کرتی تھیں کہ وہ مہمانوں کو گھر کی جانب آتے ہوئے نہیں دیکھ سکتیں۔ووجن کیوسک نے کہا کہ جب ان کے 3 میں سے 2 بچے اپنے گھروں میں منتقل ہوگئے تو انہوں نے گھر کی تعمیر نو کرنے کا فیصلہ کیا۔چونکہ وہ پوری زندگی بیوی کی شکایات سن کر تنگ آچکے تھے تو انہوں نے فیصلہ کیا تعمیر نو کے دوران اسے لٹو کی طرح گھومنے والا گھر بنا دیں گے تاکہ وہ بیوی کی مرضی کے مطابق گھوم سکے ۔گھر کے نیچے پہیے اور الیکٹرک موٹر پر مشتمل میکنزم موجود ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments