اسٹاک ایکسچینج میں 251 پوائنٹس کی مندی، 20 ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج میں 251 پوائنٹس کی مندی، 20 ارب منافع

100انڈیکس 179,083 پوائنٹس پر بند، سوا ارب شیئرز کے سودے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کی ابتدائی تیزی آخری سیشن میں فروخت کے دباؤ کے باعث ختم ہوگئی۔ حصص بازار میں سوا ارب شیئرز کے سودے 41 ارب روپے میں طے ہوئے ۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 376 ارب روپے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس دن کی کم ترین سطح 178,642.36 پوائنٹس تک گر گیا۔ تاہم خریداری کے رجحان نے مارکیٹ کو سہارا دیا اور صبح کے سیشن میں انڈیکس دوبارہ بحال ہو کر 180,000 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔ دوپہر کے قریب انڈیکس میں دوبارہ کمی آئی مگر کچھ دیر بعد اس نے پھر سے بحالی حاصل کرلی۔ سہ پہر کے سیشن میں تیزی کا رجحان مزید مضبوط ہوا اور انڈیکس دورانِ کاروبار کی بلند ترین سطح 180,769.21 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔تاہم تیزی کا یہ رجحان برقرار نہ رہ سکا اور کاروباری سیشن کے آخری حصے میں فروخت کا دباؤ بڑھ گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 251.44 پوائنٹس یا 0.14 فیصد کی کمی سے 179,083.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔ورلڈ کال ٹیلی کام 23 کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار حصص کے کاروبار کے ساتھ حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہی۔ مجموعی طور پر 498 کمپنیوں کے حصص کا کاکاروبارہوا جس میں سے 255 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 215 میں کمی اور 28 میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...