سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام بنا دیے گئے۔
یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم اتحادی افواج کے مطابق مکہ مکرمہ اور سعودی عرب کے جنوبی علاقوں کی جانب بھیجے گئے 2 حوثی ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ ریاض ریجن کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے 3 کروز میزائل بھی تباہ کر دیے گئے۔
ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے مغربی علاقے کی جانب داغے گئے مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کو بھی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے روک کر تباہ کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments