پرویز الہٰی سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی و پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مرکزی صدر نے بانی پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کیا۔
چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت روز بروز سخت متاثر ہو رہی ہے، بانی کو بینائی کم ہونے اور ہائی بلڈ پریشر کی صورتحال پر مسلسل نگہداشت کی سخت ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا مکمل صحت کی بحالی تک بہترین علاج یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments