وزیراعظم کی کوہاٹ میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت، شہدا کو خراج عقیدت پیش
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے امن واستحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت پرعزم ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی، شہید ڈی ایس پی حیدر زمان سمیت 10 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
محمد شہباز شریف نے کہا پولیس نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے فرض شناسی اور بہادری کی عظیم مثال قائم کی، 18 خوارج کو ہلاک کرنا کے پی پولیس کی دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے امنی پھیلانے کی مذموم کوشش ہے، ایسے عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments