ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران امن چاہتا ہے اور جنگ جاری رکھنے کا خواہاں نہیں، تاہم امریکا کو ایران کے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔

الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کو اپنے مطالبات سے متعلق واضح اور شفاف جواب دے دیا ہے، لیکن واشنگٹن نے تاحال ایرانی پیغام کا باضابطہ جواب نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے 7 مطالبات میں آبنائے ہرمز سے متعلق نئی شرائط بھی شامل ہیں، آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے والی صورتحال پر واپس نہیں آئے گی، اس کے مستقبل کا تعین ایران اور عمان کے درمیان بحری آمدورفت کے نظام سے متعلق اتفاق رائے کے تحت کیا جائے گا۔

باقر قالیباف نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کی اہم شق مزاحمتی محاذ کے خلاف جنگ کا خاتمہ ہے، اگر امریکا یا اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کی تو ایران دونوں کا مل کر مقابلہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ جاری رہنے سے خطے کے ممالک کی سلامتی اور معیشت متاثر ہوگی، ایران اور مزاحمتی قوتیں ایک ہی محاذ پر ہیں اور ایران اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

ایرانی سپیکر نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور حوثی چاہیں تو ان کے درمیان اختلافات ختم کروانے میں مدد کیلئے تیار ہیں، تاہم یمن کے معاملات میں کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور مسائل کا حل یمنی عوام کو خود تلاش کرنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...