چینی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر گفتگو
بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی۔
چینی میڈیا کے مطابق چین نے امریکا کے ساتھ رابطوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات اور دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر اور روسی صدر کے درمیان ملاقات کروانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ تینوں ممالک کے رہنماؤں کی مشترکہ ملاقات چاہتے ہیں اور اس ملاقات کا انعقاد ممکن ہونا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments