سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل میں وزارت عظمیٰ کے اگلے مضبوط امیدوار گادی آئزن کوٹ نے نگران وزیراعظم نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی سے متعلق فیصلوں میں تحمل اور دانش مندی کا مظاہرہ کریں۔
آئزن کوٹ نے یہ بیان ایران پر ممکنہ نئے اسرائیلی حملوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے، انہوں نے نیتن یاہو کو خبردار کیا کہ سیاسی بقا کے لئے فوجی کارروائی کا استعمال اسرائیلی جمہوریت اور عوامی اعتماد کے لئے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں آئزن کوٹ نے کہا براہ راست اور فوری خطرے کے بغیر سکیورٹی اداروں کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، نئی حکومت کے حلف اٹھانے تک خطرناک اقدامات سے گریز کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments