سونا 3400 روپے مزید سستا، ڈالر کی قدر کم

سونا 3400 روپے مزید سستا، ڈالر کی قدر کم

تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار436، دس گرام 3 لاکھ 66 ہزار 457 کاہوگیا

کراچی (بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے ۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر کی کمی سے 4049 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2915 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار 836 روپے ہوگئی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 45 روپے کے اضافے سے 5768 روپے ہوگئی۔علا وہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 276.62 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 276.65 روپے پر بند ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...