مرکنٹائل ایکسچینج میں 65.090 ارب کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 65.090 ارب کے سودے

سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا،مالیت38ارب رہی ،رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 65.090 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 129,379 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (38.517 ارب روپے ) میں ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نیسڈیک 100 (12.857 ارب روپے)، کرنسی معاہدوں (3.889 ارب روپے)، خام تیل (2.674 ارب روپے)، چاندی (2.556 ارب روپے)، تانبہ (1.707 ارب روپے)، ایس اینڈ پی 500 (1.364 ارب روپے)، جاپان ایکویٹی 225 (550.854 ملین روپے)، برینٹ خام تیل (246.940 ملین روپے)، قدرتی گیس (196.304 ملین روپے)، پلیڈیم (170.436 ملین روپے)، پلاٹینم (136.976 ملین روپے)، ایلومینیم (29.632 ملین روپے) اور ڈاؤ جونز (29.102 ملین روپے) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔ زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 58 لاٹس کا کاروبار ہوا، جن کی مجموعی مالیت 165.679 ملین روپے رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...