فلائی جناح کا کراچی اور ابوظہبی کے درمیان نئی نان اسٹاپ سروس کے آغاز کا اعلان

فلائی جناح کا کراچی اور ابوظہبی کے درمیان نئی نان اسٹاپ سروس کے آغاز کا اعلان

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کی معروف کم لاگت فضائی کمپنی فلائی جناح نے کراچی اور ابوظہبی کے درمیان نئی نان اسٹاپ سروس کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

پروازیں 28 نومبر 2026ء سے شروع ہوں گی۔فلائی جناح اس روٹ پر ہفتہ وار پانچ نان اسٹاپ پروازیں چلائے گی۔ نئی سروس مسافروں کو سفر کے مزید آسان مواقع فراہم کرے گی۔ اس سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت ملے گی۔اس موقع پر فلائی جناح کے ترجمان نے کہا کہ کراچی اور ابوظہبی کے درمیان نئے روٹ کا آغاز ہمارے بین الاقوامی نیٹ ورک میں توسیع کی جانب ایک اور اہم قدم ہے ۔ اس سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فضائی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

ہفتہ وار پانچ نان اسٹاپ پروازوں کے ذریعے مسافروں کو زیادہ سہولت اور متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت تک براہِ راست رسائی ملے گی۔ ہم قابلِ اعتماد اور بہترین قیمت پر فضائی سفر فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔کراچی، فلائی جناح کے بڑھتے ہوئے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی نیٹ ورک کا ایک اہم مرکز ہے۔ ایئرلائن کراچی سے اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ کے لیے پروازیں چلاتی ہے ۔ بین الاقوامی طور پر جدہ، دمام اور ریاض کے لیے پروازیں جاری ہیں۔ ابوظہبی جلد اس نیٹ ورک میں شامل ہوجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...