جاز ورلڈ کیلئے 5G ٹیکنالوجی میں نمایاں کارکردگی پر بین الاقوامی اعزاز

جاز ورلڈ کیلئے 5G ٹیکنالوجی میں نمایاں کارکردگی پر بین الاقوامی اعزاز

کراچی(بزنس ڈیسک)ڈیجیٹل سروسز پلیٹ فارم جاز ورلڈ نے دی فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے فروغ اور نیٹ ورک کی تیز رفتار توسیع پر بین الاقوامی اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔

جاز ورلڈ کو کمیونی کیشن سروس پرووائیڈر کیٹیگری میں فائیو جی چیمپئن فار گروتھ کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ان بین الاقوامی ایوارڈز کے لیے مختلف شعبوں سے 500  سے زائد نامزدگیاں موصول ہوئیں، یہ اعزاز پاکستان میںفائیو جی نیٹ ورک کی تیز رفتار توسیع، نئے اسپیکٹرم میں سرمایہ کاری اور صارفین کو بہتر ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا اعتراف ہے ۔مارچ 2026 میں 5G نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن شروع کرنے کے بعد سے جاز ملک بھر میں 1,200 سے زائد فائیو جی سائٹس فعال کر چکا ہے ۔ اس توسیع میں پاکستان کے دس بڑے تجارتی شہروں کو ترجیح دی گئی ہے ۔ نیٹ ورک کی توسیع کے ساتھ 5G کے استعمال میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ جون میں روزانہ ڈیٹا کا استعمال 14.8 ٹیرا بائٹس تھا، جو ستمبر 2026 تک چھ گنا سے زیادہ بڑھ کر 89.3 ٹیرا بائٹس تک پہنچ گیا۔جاز ورلڈ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر، خالد شہزاد نے کہا، 5G پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی میں ایک اہم قدم ہے ، لیکن ہمارا مقصد صرف نیٹ ورک کی توسیع تک محدود نہیں۔ ہم ایسا مضبوط نیٹ ورک بنا رہے ہیں جو ڈیجیٹل سہولیات کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کر سکے ، صارفین کو بہتر انٹرنیٹ فراہم کرے اور کاروباروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...