اسٹاک ایکسچینج:فروخت کا دباؤ،68ارب ڈوب گئے

اسٹاک ایکسچینج:فروخت کا دباؤ،68ارب ڈوب گئے

سرمایہ کارمحتاط،665پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس177517پربند

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کا منفی دن رہا، چار روز سے ایک ارب سے زائد شیئرز کاروبار کی لہر ٹوٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری سیشن کے بیشتر حصے میں بینچ مارک انڈیکس دباؤ کا شکار رہا۔ کاروبار کے آغاز میں انڈیکس 179,450 پوائنٹس کی انٹرا ڈے بلند ترین سطح تک پہنچا، بعد ازاں تیزی برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس منفی سمت میں چلا گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 177,371.14 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی پہنچا اور اختتام کے قریب بھی اسی سطح کے آس پاس رہا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 665.22 پوائنٹس کی کمی سے 177,517.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملک میں سیاسی کشمکش تیز ہونے سے سرمایہ کاروں کا رویہ محتاط رہا۔ بازار کے کاروبار کی مالیت 27 اکتوبر کے بعد کم ترین رہی۔ حصص بازار میں 83 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب روپے میں طے ہوئے ، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے کم ہو کر 19 ہزار 290 ارب روپے ہوگئی ۔ مجموعی طور پر 498 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...