متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی ، اشیاسے محروم

متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی ، اشیاسے محروم

گرین ٹاؤن میں 3 لاکھ ، اقبال ٹاؤن میں شہری سے 2لاکھ15 ہزار کی ڈکیتی گلبرگ حسیب،غازی آباد منان ، رنگ محل سے افتخار کی موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات ،موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن میں احمد نثار سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں صلاح الدین سے 2لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں سہیل سے 2لاکھ15 ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں اسد سے 2لاکھ روپے موبائل فون اور  دیگر سامان چھین لیا گیا، کوٹ لکھپت کے علاقے میں امانت سے 30 ہزار روپے ،چوہنگ کے علاقے میں فرحان سے 20 ہزار روپے ،گلبرگ سے حسیب،غازی آباد سے منان ، رنگ محل سے افتخار اور ملت پارک سے اختر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...