خواتین کو آسان قرضوں کی فراہمی بڑھانے کا عزم

خواتین کو آسان قرضوں کی فراہمی بڑھانے کا عزم

نوجوانوں میں مالی آگاہی بڑھانے کے اقدامات کر رہے ، چیئرمین ایس ای سی پی

اسلام آباد(این این آئی)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی خواتین کو کاروبار کیلئے چھوٹے قرضوں کی آسان فراہمی بڑھانے اور نوجوانوں کو باخبر مالی فیصلے کرنے کے قابل بنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ایس ای سی پی ٹاک سیریز کے تحت مالیاتی آگاہی، نوجوان اور خواتین کی شمولیت کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ ملی بینڈ نے بطور مہمان خصوصی اور کلیدی مقرر خطاب کیا۔ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا کہ خواتین کی مالی شمولیت بڑھانے اور پاکستانی خواتین کو کاروبار کے لیے معاونت فراہم کرنے کی غرض سے ایس ای سی پی کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو چھوٹے کاروبار کے لیے قرضوں کی فراہمی کے ساتھ مالی آگاہی دینا بھی ضروری ہے ۔ سماجی ترقی کو معاشی مواقع سے جوڑ کر پائیدار معاشی خودمختاری حاصل کی جا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...