شوگر ملیں نہ چلنے سے گنا کھیتوں میں سوکھنے لگا، کاشتکار سراپا احتجاج

شوگر ملیں نہ چلنے سے گنا کھیتوں میں سوکھنے لگا، کاشتکار سراپا احتجاج

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)سندھ حکومت شوگر ملیں بروقت چلانے اور گنے کا نیا سرکاری نرخ مقرر کرنے میں ناکام ہوگئی۔۔۔

، جس سے لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی کروڑوں روپے مالیت کی گنے کی فصل سوکھنے لگی، اور گندم کی کاشت بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، اس سلسلے میں آبادگاروں نے حیدرآباد میں مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا، انہوں نے آئندہ سال گنے کی فصل نہ اگانے کی دھمکی بھی دی۔ اس موقع پر نواب زبیر ٹالپر، محمد انور، وڈیرہ نازو دھاریجو، حاجی مہیری، الطاف نظامانی، سیف اﷲ، عبدالرحیم درس اور دیگر رہنماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سندھ کی لاکھوں ایکڑ زرعی زمین پر کھڑی گنے کی فصل سندھ حکومت کی جانب سے شوگر ملیں بروقت نہ چلانے اور گنے کا سرکاری نرخ مقرر نہ کرنے کے باعث سوکھ رہی ہے ، جس سے آبادگاروں اور کسانوں کو مجموعی طور پر کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ایکٹ کے تحت شوگر ملیں 15 نومبر سے چلنی چاہئیں، لیکن مل مالکان نے ملیں نہیں چلائیں۔ اس کے خلاف احتجاج کے بعد سندھ حکومت نے 20 نومبر کو شوگر ملیں چلانے کا اعلان کیا، لیکن اس پر بھی عمل نہیں ہوا اور اب 30 نومبر کی نئی تاریخ دی گئی ہے ، جبکہ گنے کا فی من سرکاری نرخ بھی مقرر نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے آبادگاروں اور کسانوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...