اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتہ، ملاجلا رجحان، 281پوائنٹس کا اضافہ
انڈیکس ایک لاکھ77ہزار 663پوائنٹس کی سطح پربند، ہفتے بھر اتار چڑھاؤ جاری بلند ترین سطح ایک لاکھ 79ہزار 77، کم ترین ایک لاکھ 77ہزار 305پوائنٹس
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، تاہم ہفتے کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس مجموعی طور پر 281 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 77 ہزار 663 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 771 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرتا رہا۔ ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 79 ہزار 77 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 77 ہزار 305 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں بھی نمایاں رہیں۔ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 3 ارب 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 101 ارب روپے رہی۔ دوسری جانب مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 38 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 298 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔اسٹاک ماہرین کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ہنڈریڈ انڈیکس اور مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ہفتہ وار بنیادوں پر اسٹاک مارکیٹ کی مجموعی کارکردگی میں بہتری کو ظاہر کرتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments