چاندی، سونا مزید مہنگے ، تولہ سونا 3لاکھ 87 ہزار 836کا ہوگیا
کراچی(کامرس رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور۔۔
ہفتے کے اختتام پر چاندی 4 ہزار 851 روپے میں فروخت ہوئی صرافہ مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مجموعی طور پر اضافہ ریکارڈ کیا گیادوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔ ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا37 ڈالر مہنگا ہوا اورکاروباری ہفتے کے اختتام پر 4 ہزار 851 ڈالر کی سطح پر بند ہواعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے ، جسکے نتیجے میں پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتیں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافے کے ساتھ بند ہوئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments