جعلساز طالب علم کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر علمائے کرام سراپا احتجاج
جعل سازی کرنے والے طالب علم کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر علمائے کرام سراپا احتجاج بن گئے ۔
گوجرہ (نمائندہ دنیا) جعل سازی کرنے والے طالب علم کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر علمائے کرام سراپا احتجاج بن گئے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاری نور احمد ، علامہ خالد رضوی ‘ رانا طارق و دیگر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ چک 297ج ب کے قادیانی طالب علم بلال نے خود کو مسلمان ظاہر کر کے پرائیویٹ حیثیت سے میٹر ک کا داخلہ بھجوایا ۔ ڈی ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کو درخواست دی گئی لیکن ڈی ایس پی ملک شاہد حسین نے علمائے کرام کو اینٹی کرپشن میں جانے کا مشورہ دے کر ٹرخا دیا ۔ انہوں نے ڈی پی او عثمان اکرم گوندل سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔