اغوا کے مقدمات میں دفعہ 365بی ت پ کے اطلاق کی ہدایات

 اغوا کے مقدمات میں دفعہ 365بی  ت پ کے اطلاق کی ہدایات

لڑکیوں کے اغوا کی دفعات میں زیر دفعہ 496A کے بجائے زیر دفعہ 365Bکا اطلاق کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)لڑکیوں کے اغوا کی دفعات میں زیر دفعہ 496A کے بجائے زیر دفعہ 365Bکا اطلاق کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے تھانوں میں شادی شدہ خواتین کے اغوا پر زیر دفعہ 496اے ت پ کے تحت مقدمات درج کئے جاتے ہیں جبکہ غیر شادی شدہ لڑکی کے اغوا پر 365بی کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا ہے تاہم زیر دفعہ 496اے ت پ کے تحت سزا نہ ہونے کے برابر ہونے کی وجہ سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آئندہ سے تمام تھانوں میں اغوا کے مقدمات میں صرف ایک ہی دفعہ 365بی ت پ نافذ کی جائے تاکہ اس دفعہ کے تحت گرفتار ملزموں کو سخت ترین سزا مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں