محکموں کیخلاف ایک لاکھ 33ہزار 500شکایات موصول

 محکموں کیخلاف ایک لاکھ 33ہزار 500شکایات موصول

ادارہ موصول شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنارہا ہے ،وفاقی محتسب اعلیٰ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)وفاقی محتسب اعلیٰ سید طاہر شہباز نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کو گزشتہ سال مختلف وفاقی محکموں کے خلاف ایک لاکھ 33ہزار 500شکایات موصول ہوئیں جن میں سے تب ایک لاکھ 30ہزار سے زائد شکایات کو نمٹا دیا گیا جبکہ گزشتہ سال 84فیصد زائد شکایات موصول ہونے پر اسی تناسب سے 75فیصد اضافی شکایات نمٹانے سمیت 97فیصد فیصلوں پر عملدر آمد بھی کروایا گیا ۔گزشتہ روز وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا ان کا ادارہ وفاقی محکموں کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنارہا ہے اور کم سے کم وقت میں قوائد و ضوابط، حالات و واقعات اور متعلقہ ریکارڈ کی روشنی میں میرٹ پر فیصلے ممکن بنائے جا رہے ہیں تاکہ شکایت کنندہ شہریوں کو فوری ریلیف میسر آسکے ۔انہوں نے بتایا 2020میں اس سے گزشتہ سال 2019کے مقابلے میں 84فیصد زائد شکایات موصول ہوئیں اور ان میں سے 75فیصد زائد شکایات کو نمٹاتے ہوئے 97فیصد کیسز کے فیصلوں پر عملدر آمد بھی کروایا گیا۔ اس موقع پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس فیصل آباد کے ڈائریکٹر جنرل و انچارج عنایت اللہ دولہ،ایڈوائزر احسن جاوید اعوان اور آئی او عمار جاوید صدیقی سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں