کمشنر نے کلیم شہید پارک میں قائم رمضان بازار کا معائنہ کیا
سستی چینی اور آٹے کی فروخت کے ریکارڈ کا جائزہ ،نظم وضبط برقرار رکھنے کی ہدایت
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈویژنل کمشنرثاقب منان نے کلیم شہید پارک میں قائم رمضان بازار کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری ،رہنما پی ٹی آئی میاں آزاد کاسترو بھی موجود تھے ۔انہوں نے اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈویژنل کمشنر نے مختلف سٹالز پر اشیا کو چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ماہ صیام میں صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی اور بہترین انتظامات برقرار رہنے چا ہئیں ۔ انہوں نے سستی چینی اور سستے آٹے کی فروخت کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور کہا کہ سٹالز پر نظم وضبط برقرار رکھا جائے ۔انہوں نے خریداری کے لئے موجود مرد وخواتین سے رمضان بازاروں میں فروخت کی جانے والی اشیاء کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے مختلف سٹالز پرپھلوں وسبزیوں کی کوالٹی کو بھی چیک کیا اور اشیاء کے معیاری ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔