عید:تعلیمی اداروں میں اینٹی ڈینگی مہم جاری رکھنے کاحکم

عید:تعلیمی اداروں میں اینٹی ڈینگی مہم جاری رکھنے کاحکم

سکول سربراہوں ، فوکل پرسنز کو غیر حاضری کی صورت میں کارروائی کی وارننگ سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کی مذمت ،حکومت فیصلہ واپس لے ،حافظ عبدالناصر

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)سکول سربراہ اور اینٹی ڈینگی فوکل پرسنز عید کی چھٹیوں میں بھی گھر نہیں بیٹھ سکیں گے ۔ صفائی ستھرائی اور اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کی تصاویر موبائل ایپلی کیشن پر اپ لوڈ کرنا ہونگی۔محکمہ تعلیم پنجاب نے سکول سربراہوں اور اینٹی ڈینگی فوکل پرسنز کو عید کی چھٹیوں میں بھی بلا لیا۔ عید کی چھٹیوں میں بھی تعلیمی اداروں میں صفائی ستھرائی اور اینٹی ڈینگی مہم جاری رکھنے کا حکم دے دیا گیا جبکہ سکول سربراہوں اور اینٹی ڈینگی فوکل پرسنز کو غیر حاضری کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی وارننگ بھی دیدی گئی ہے دوسری جانب سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کی حکومتی فیصلے کی مذمت محکمہ تعلیم اساتذہ کو عید پر سکول بلانے کا اپنا فیصلہ واپس لے ۔ سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر حافظ عبدالناصر کہتے ہیں کہ عید مذہبی تہوار ہے جو سب اپنے گھر والوں کے ساتھ منانا چاہتے ہیں۔ عید پر سکول سربراہوں اور اینٹی ڈینگی فوکل پرسنز کو سکول بلانا درست فیصلہ نہیں۔ محکمہ تعلیم اساتذہ کو عید پر سکول بلانے کا اپنا فیصلہ واپس لے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں